پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کیلیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں پرویز مشرف

اپنے دورِ حکومت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے بہت کام کیاتھا، سابق صدر


ویب ڈیسک February 24, 2019
موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی، پرویز مشرف فوٹو: فائل

PESHAWAR: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں۔

دبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ مجھے ایسی بیماری ہوگئی ہے کہ میں ہل نہیں سکتا، مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان میرا ملک ہے اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں پاکستان نہ جاؤں لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جاؤں گا، ہماری جماعت موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی کیونکہ موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی، اس لحاظ سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ وقت میری وطن واپسی کے لیے بہترین ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا ایک مضبوط اور بڑا ملک ہے اور اسرائیل سمجھتا ہے کہ اگر اس کے پاکستان سے تعلقات اچھے ہوجائیں تو اس کے اثرات پوری مسلم دنیا پر پڑیں گے، پاکستان کو بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے چاہئیں، میں نے اپنے دورِ حکومت میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے بہت کام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔