عالمی نمائش ’’امبیانتے 2019 ‘‘ میں پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

فرینکفرٹ میں ہونے والی نمائش میں مختلف اشیا بنانے والی 12ملکی کمپنیوں کی شرکت


Business Reporter February 24, 2019
7 سال سے نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، خریداروں کی دلچسپی حوصلہ افزا رہی، ثاقب نوید۔ فوٹو:فائل

پاکستان کے لیے ڈائننگ روم، لیونگ روم، کچن، گھریلو مصنوعات، فرنیچر، انٹیریئر اور فرنیچرسمیت جیولری فیشن اور گفٹ آئٹمز کی بین الاقوامی انڈسٹری میں موجود امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے 12کمپنیوں نے فرینکفرٹ میں ہونے والی نمائش ''امبیانتے'' میں شرکت کی۔

نمائش کنندگان کے مطابق عالمی میلے میں شریک خریداروں نے پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ مندوبین نے نمائش کے تجارتی نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جرمنی میں پاکستان کے کمرشل قونصلر خواجہ خرم نعیم نے بھی نمائش کا دورہ کیا۔

انھوں نے نہ صرف پاکستانی صنعت کاروں کی کاوشوں کو سراہا بلکہ نمائش کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امبیانتے ڈائننگ، لیونگ اور تزئین و آرائش کی سب سے بڑی نمائش ہے، نمائش میں پاکستان کے صنعتی انٹیریئر ڈیزائن، دستکاری، کچن اور اس سے متعلق مصنوعات کو مزید پرکشش بنا کر خریداروں کے لیے نمائش میں پیش کیں۔ نمائش میں 4400 سے زائد نمائش کنندگان اور تقریباً 142000 تجارتی خریداروں نے شرکت کی۔

نمائش میں شریک پاکستانی کمپنی انٹر ٹیکسٹائل اینڈ لیدر سولیوشن کے نمائندے رانا زاہد نے کہا کہ نمائش کے دوران ہمیں بہت سے خریداروں سے گفت و شنید کا موقع ملا جوکہ ہمارے کاروبار کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔ پاکستانی سالٹ کمپنی عنایا سالٹ کا اسٹال نمائش کے شرکا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

عنایا سالٹ کے نمائندے ثاقب نوید نے کہا کہ ہم گذشتہ سات سال سے اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، ہماری مصنوعات میں خریداروں کی دلچسپی نہایت حوصلہ افزا رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں