گھریلو جھگڑے پر ماں نے اپنی 2 بچیاں نہر میں پھینک دیں

خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ بچیوں کی تلاش جاری ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 24, 2019
ملزمہ نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر بیٹیوں کو نہر میں پھینکا،پولیس فوٹو: فائل

کچا کھوہ کے قریب ماں نے گھریلو جھگڑے پر اپنی 2 بچیاں نہر میں پھینک دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خانیوال کے قریب کچاکھوہ میں ٹھینگی کینال 84 پل سے ایک خاتون نے اپنی 2 بچیاں 7 سالہ عائشہ اور 3 سالہ کائنات نہر میں پھینک دی، مقامی لوگوں کی بروقت اطلاع پر ریسکیو 1122 نے بچیوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچیاں نہر میں پھینکنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے بتایا ہے کہ اس نے یہ اقدام گھریلو جھگڑوں کی بنا پر اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔