سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی خاتون سفیر امریکا میں تعینات

امریکا میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ڈپٹی وزیر دفاع کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے


ویب ڈیسک February 24, 2019
شہزادی ریما کے والد بھی امریکا میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں فوٹو: فائل

سعودی عرب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو بطور سفیر امریکا میں تعینات کردیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کی جگہ اب شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سعودی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ شہزادہ خالد بن سلمان اب سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر شاہی فرمان جاری ہوگیا ہے۔

شہزادی ریما کے والد شہزادہ بندر بن سلطان 1983 سے 2005 تک امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |