فلپائن ميں واجبات کی عدام ادائیگی پر پورے صوبے کی بجلی منقطع کردی گئی

بجلی کی بندش کےبعداسپتالوں،دفاتر،ہوٹلوں،ایئرپورٹس کوایمرجنسی جنریٹرزپرچلایاجارہاہےجبکہ کاروباری مراکزبندکردیئےگئےہیں


AFP July 31, 2013
بجلی کی بندش کےبعداسپتالوں،دفاتر،ہوٹلوں اورایئرپورٹس کوایمرجنسی جنریٹرزپرچلایاجارہاہے فوٹو:فائل

فلپائن کے صوبے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پورے صوبے کی بجلی کاٹ دی ہے جس سے 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملک میں بجلی تقسیم کرنے والے ادارے نے صوبہ البے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو گزشتہ 15 سال کے دوران 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے واجبات کی عدام ادائیگی پر بجلی کی فراہمی معطل کردی جس سے پورا صوبہ اندھیرے میں ڈوب گیا ۔

بجلی کی بندش کی وجہ سے صوبے کے اسپتالوں، ہوٹلوں اور ایئرپورٹس کو اس وقت ایمرجنسی جنریٹرز پر چلایا جا رہا ہے ، تمام کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ گرم موسم کی وجہ سے گھروں میں بھی لوگوں کو شدید مشکلاف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک میں بجلی تقسیم کرنے والی کمپنی کے سربراہ ملیندا اوکیمپو نےغبرملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں کے دوران واجبات کی عدم ادائیگی نے وہ یہ سنگین قدم اٹھانے پر مجبورہوئے اورہم کیسے کسی کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں جب کہ البے الیکٹرک جیسی کمپنی ملک میں بغیر ادائیگی کے بجلی استعمال کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کسی کو بھی مفت بجلی نہیں ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں