سپریم کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

عمران خان نے عدلیہ کی تضحیک و توہین کی اور ججوں کے خلاف نفرت پھیلائی جو توہین عدالت کے مترادف ہے، عدالتی نوٹس


ویب ڈیسک July 31, 2013
26 جولائی کو عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کا ذمہ دار سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو قرار دیتے ہوئے دونوں اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعے کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے ۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کی 26 جولائی کی تقریر پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹ پر توہین عدالت کا نوٹس آرٹیکل 204 کے توہین عدالت کےقانون کی دفعہ3کےتحت جاری کیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو عمران خان نے اپنی تقریر کے ذریعے عدلیہ کی تضحیک اورتوہین کی اور اعلیٰ عدلیہ کے فاضل ججوں کے خلاف نفرت پھیلائی جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ جمعے کو کرے گا، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 جولائی کو عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کا ذمہ دار سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو قرار دیتے ہوئے دونوں اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں