کوئٹہ میں فائرنگ سے قبائلی رہنما 2 محافظوں سمیت جاں بحق

واقعہ کے فوری بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پرنس روڈ اور جناح روڈ کےسنگم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دولینڈ کروزر گاڑیوں پرخود کارہتھیاروں سےفائرنگ کی۔ فوٹو: بنارس خان/ ایکسپریس

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما اپنے 2 محافظوں سمیت جاں بحق جب کہ دیگر2 محافظوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔


کوئٹہ کے معروف علاقے پرنس روڈ اور جناح روڈ کےسنگم پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 2گاڑیوں پرخود کارہتھیاروں سےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما اور ٹرانسپورٹر سیف اللہ کرد اوران کے 2 محافظ جاں بحق ہوگئے،واقعے کے فوری بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورجاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مقتول سیف اللہ کرد عام انتخابات میں پی بی 5 سے امیدواربھی تھے، پولیس نے نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story