چینی کان میں بس حادثہ 20 کان کُن ہلاک

کان میں 50 مزدوروں کو لے جانے والی بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی


ویب ڈیسک February 24, 2019
50 مزدوروں کو لیکر کان کے اندر جانے والی بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ فوٹو : چینی میڈیا

چین میں مزدوروں کو کان میں لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20 کان کن ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی چین کے خود مختار علاقے اِنر منگولیا کی ایک کان میں 50 مزدورں کو لے جانے والی بس بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 20 کان کن ہلاک ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والے کان کنوں کو باہر نکالا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے. 4 کان کنوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انر منگولیا کی اس کان سے زنک، سیسہ اور تانبا نکالا جاتا ہے، مقامی حکومت نے بس حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ انر منگولیا کی یہ کان دیگر کانوں کی نسبت سہولتوں سے لیس اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ قائم کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں