سوناکشی سنہا کے دھوکا دینے پر شوآرگنائزر نے زہر کھالیا
سوناکشی سنہا اور ان کی سیکریٹری سمیت 5 افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج
نامور بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے دھوکا دینے پر شو آرگنائزر پرمود شرما نے زہر کھا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کی سیکریٹری سمیت 5 لوگوں پر دھوکا دہی کرنے اور پیسے لے کر شو میں نہ آنے کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد کے علاقے کاٹگھر سے تعلق رکھنے والے شو آرگنائزر پرمود شرما نے ''فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ پروگرام'' کے نام سے30 ستمبر 2018 کو دہلی میں ایک شو آرگنائز کیا تھا جس میں سوناکشی سنہا کوایوارڈ دینے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
پرمود اور سوناکشی کے درمیان معاہدہ دبنگ گرل کی پرائیویٹ سیکریٹری مالویکا پنجابی کے ذریعے ہواتھا اورمالویکا سے بات چیت کے بعد پرمود نے سوناکشی کے اکاؤنٹ میں انٹرنیٹ کے ذریعے 37 لاکھ روپے کی رقم منتقل کردی تھی تاہم پیسے ملنے کے باوجود سوناکشی شو میں نہیں آئیں۔
شو آرگنائزر پرمود شرما نے سوناکشی سنہا کے خلاف 24 نومبر کو مرادآباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جب آرگنائزر کی فریاد نہیں سنی گئی تو پرمود نے 13 فروری کو زہر کھا کر اپنی جان دینے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے اسے بچا لیا گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پرمود کی شکایت پرایس پی مرادآباد نے سی او سُدیش کمار گپتا کو معاملے کی جانچ پڑتال کا حکم دیاتھا، تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد جمعہ کی شام مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جب کہ کاٹگھر تھانے کے ایس ایچ او اجیت کمار کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ دہلی کا معاملہ تھا اس لیے تحقیقات بھی وہیں سے ہونی چاہئے تھیں، لیکن پھر بھی ایس پی کے حکم کے بعد اس پورے معاملے کی تحقیقات کی گئیں۔ شکایت کنندہ پرمود شرما کے زہر کھانے پراجیت کمار نے کہا کہ پرمود نے ایسا پولیس پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا تھا حالانکہ ان کی شکایت پر جانچ پڑتال جاری تھی اور اب مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فراڈ کے الزام میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا، ان کی سیکریٹی مالویکا پنجابی، ابھیشیک سنہا، دھومل ٹھکر اور ایڈگر سکریا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔