وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا وفاقی وزیراطلاعات

کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہو گی اور جو وزیراعظم کا حکم ہوگا وہی کروں گا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک February 24, 2019
کل وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی اور جو ان کا حکم ہوگا وہی کروں گا، فواد چوہدری فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا جب کہ نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا۔

جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا، میرے ایم ڈی پی ٹی وی کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں، کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی اور جو وزیراعظم کا حکم ہوگا وہی کروں گا، وزیر اعظم سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آپ کا استعفیٰ وزیراعظم آفس کو موصول ہو چکا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ نعیم الحق کو کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا، ابھی تک میں نے وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ نہیں بھجوایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے میرا رابطہ نہیں ہوسکا بھائی کی شادی میں مصروف ہوں، مجھے وزارت جھنڈا لگانے کے لیے نہیں دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں