جنگ مسلط کی گئی تو اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے ایئرچیف

فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان


ویب ڈیسک February 24, 2019
فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے،ایئرچیف ، فوٹو:پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو ملک کی فضائی سرحدون کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا،اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فضائیہ دیگر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور مکمل ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم ہر قیمت پر اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور قوت سے جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں