ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے شاداب خان
مجھے پی ایس ایل کے ذریعے ہی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا، شاداب خان
قومی کرکٹر شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے جب کہ میری تمام کھلاڑیوں کو نصیحت ہے کہ وہ سخت محنت کریں اور پی ایس ایل سے ملنے والے سنہری موقع کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے پی ایس ایل کے ذریعے ہی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا، سچ تو یہ ہے اس لیگ کی وجہ سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
شاداب خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈبیو کیا، اس دورے کے حوالے سے شاداب خان کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ میرے لئے شاندار تھا اور کپتان مصباح الحق نے دورے کے دوران میری بھر پور حوصلہ افزائی کی،غیر ملکی کوچ مکی آرتھر کو بھی شاداب خان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، وہ برملا اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ شاداب کی بیٹنگ دن بدن بہتر ہو رہی ہے اور یہ ہمارا بہترین فیلڈر بھی ہے اوریہ مستقبل کا بہترین آل راؤنڈر بننے کی بھر پور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
ایک سوال پر شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے، میگا ایونٹ کے دوران اپنی کارکردگی سے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔