بنگلا دیش کے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام ہائی جیکر ہلاک
ہائی جیکنگ کی کوشش پر طیارے کو ہنگامی طور پر چٹاگانگ ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا گیا
بنگلا دیش سے دبئی جانے والے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی کارروائی میں ہائی جیکر کو ہلاک کردیا گیا۔
خلیجی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے اڑان بھرنے والی پرواز بی جی 147 کو ہائی جیکنگ کی کوشش پر ہنگامی طور پر چٹاگانگ کے شاہ امانت ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا گیا اس میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ کمانڈو ایکشن کے بعد ہائی جیکر کو ہلاک کردیا گیا۔
بنگلہ دیشی فوج کے مطابق ہائی جیکر نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا اس کا نام مہدی تھا۔
ملزم کی ہلاکت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نعیم حسن نے بتایا کہ پرواز میں 142 مسافر سوار تھے، تمام افراد خیریت سے ہیں، ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، اس نے پائلٹ کے سر پر پستول تان لی اور کہا کہ اس کا اپنی بیوی کے ساتھ کچھ تنازع ہے جس کے لیے وہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے بات کرنا چاہتا ہے۔