رینٹل پاور اسکینڈل نیب نے وزيراعظم كے منجمد اكاؤنٹس بحال كرديئے

نيب كے ترجمان نے اپنے ردعمل ميں كہا ہے كہ وزير اعظم كے اكاؤنٹ بحال كرنے كيلئے كوئی خط نہيں لكھا۔

نيب كے ترجمان نے اپنے ردعمل ميں كہا ہے كہ وزير اعظم كے اكاؤنٹ بحال كرنے كيلئے كوئی خط نہيں لكھا۔ فائل فوٹو

SWAT:
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے تین بینک اکاؤنٹس پر سے پابندی کو اٹھا لیا ہے، بینک اکاؤنٹس کی بحالی کسی بھی سرکاری خط کے بغیر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے اکاؤنٹس مبینہ طورپر رینٹل پاور اسکینڈل میں استعمال کئے گئے تھے، يہ اكاؤنٹس راجہ پرويز اشرف كے وزير اعظم بننے كے بعد خاموشی سے بحال كر ديئے گئے ہیں۔


بطور وزير پانی و بجلی پرويز اشرف كيخلاف مسلم ق ليگ كے پارليمانی ليڈر فيصل صالح حيات نے رينٹل پاور منصوبوں ميں فراڈ كرنے كے الزامات عائد كئے تھے، جس كے بعد نيب نے ان كے بينک اكائونٹس منجمد كر ديئے گئے تھے ، جو اب بحال كر ديئے گئے ہيں۔

نيب كے ترجمان نے اپنے ردعمل ميں كہا ہے كہ وزير اعظم كے اكاؤنٹ بحال كرنے كيلئے كوئی خط نہيں لكھا۔

Recommended Stories

Load Next Story