اوکاڑہ میں سیلفی کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

نوجوان کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی جو جیا بگا لاہور سے حضرت کرمانوالا عرس پر آیا ہوا تھا، پولیس

نوجوان کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے جو جیا بگا لاہور سے حضرت کرمانوالا عرس پر آیا ہوا تھا، پولیس (فوٹو : فائل)

پنجاب کے شہر اوکاڑہ کی نہر لوئر باری دو آب میں سیلفی بناتے ہوئے لاہور کا رہائشی نوجوان ڈوب گیا۔

دنیا بھر کے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں سیلفی کا شوق جنون کی حد تک پہنچ کر انتہائی خوفناک اور خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے اور اس سیلفی کے شوق میں اب تک کئی افراد کی جان جاچکی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ اوکاڑہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان لوئر باری دو آب نہر کے قریب سیلفی بناتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھا اور نہرمیں جا گرا۔


یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ میں سیلفی کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

واقعہ کے فوری بعد امدادی اداروں کو اطلاع دی گئی جو موقع پر پہنچے اور نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا تاہم فوری طور پر نوجوان کی لاش نہ ملی سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی نوجوان کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے جو جیا بگا لاہور سے حضرت کرمانوالا عرس پر آیا ہوا تھا۔
Load Next Story