پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے وزیر خارجہ کا جاپانی اور پولش ہم منصبوں کو فون
پلوامہ واقعہ کے بعد امن و امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے، شاہ محمود
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے جاپانی اور پولش ہم منصبوں سے رابطہ کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونو کو ٹیلیفون کیا اور انہیں دورہ جاپان موخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ گذشتہ سال جاپانی شخصیات کے دوروں سے تعلقات میں بہتری آئی، پلوامہ واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوچکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔
شاہ محمود قریشی نے جاپان کواس ضمن میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی درخواست کی اور جاپانی وزیرخارجہ سے گذارش کی کہ وہ اپنے وزیراعظم کو بھی حالات سے آگاہ کریں۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پولینڈ کے وزیر خارجہ یاسک چاپوویچ سے بھی فون پر رابطہ کیا اور پلوامہ واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کے باوجود اس سے شواہد طلب کئے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے پولش وزیر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ پولینڈ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے خطے میں کشیدگی کم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔