سعودی ولی عہد کے دورے کے اخراجات دینے کی درخواست پر حکومت کو نوٹس

سعودی ولی عہد کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک February 25, 2019
سعودی ولی عہد کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے، درخواست گزار فوٹو:فائل

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے اخراجات کی تفصیلات دینے کی درخواست پر ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد پر کیے گئے اخراجات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو 19 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کو معلومات کے حصول کیلئے انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہئے تھا۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ مفاد عامہ کے کیسز میں انفارمیشن کمیشن سے رجوع کرنا لازمی نہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد کی آمد پر عوام کے 20 کروڑ خرچ کیے گئے، 300 لگژری گاڑیاں کرائے پر لی گئیں، ایف 16 اور ایف 17 نے مہمان کو پروٹوکول دیا، سعودی ولی عہد کے استقبال میں عوامی پیسوں کا ضیاع اسلامی قوانین کے منافی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت حکومت سے اخراجات کی تمام تر تفصیلات طلب کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں