بلوچستان میں بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 22 فٹ تک اضافہ

اب شہر کو پانی کی فراہمی بہتر انداز سے کی جاسکے گی، ایم ڈی واٹر بورڈ


ویب ڈیسک February 25, 2019
اب شہر کو پانی کی فراہمی بہتر انداز سے کی جاسکے گی، ایم ڈی واٹر بورڈ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان میں ہونے والی با رشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 22 فٹ تک اضافہ ہوگیا۔

بلوچستان میں بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، حب ڈیم میں پانی کی سطح 300 تک پہنچ گئی، جس سے کراچی کیلئے یومیہ 7 کروڑ گیلن پانی کی کمی پوری ہوجائے گی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے سے مسائل کا سامنا تھا مگر اب پانی کی فراہمی بہتر انداز سے کی جاسکے گی جب کہ شہریوں کو اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں