لاپرواہی کی انتہا محکمہ داخلہ سندھ کی 7 گاڑیاں غائب حکام بے خبر

محکمہ داخلہ کے پاس ان گاڑیوں کی رجسٹریشن دستاویزات بھی موجود نہیں ہیں۔


ویب ڈیسک July 31, 2013
یہ گاڑیاں محکمہ داخلہ کی ملکیت تھیں اور مختلف ادوار میں محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث لاپتہ ہوئیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی 7 گاڑیاں غائب ہو گئیں جب کہ حکام اس حوالے سے بالکل بے خبر رہے۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے شاہ ولی اللہ کے مطابق یہ گاڑیاں محکمہ داخلہ کی ملکیت تھیں اور مختلف ادوار میں محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث لاپتہ ہوئیں، یہ گاڑیاں محکمہ داخلہ کی ایڈیشنل سیکریٹری لبنیٰ صلاح الدین کے دور میں لاپتہ ہوئیں جب کہ محکمہ داخلہ کے پاس ان گاڑیوں کی رجسٹریشن دستاویزات بھی موجود نہیں ہیں۔


ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد وسیم نے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو 15 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عمران عطا سومرو کی سربراہی میں معاملے کی تحقیقات کرے گی اور گاڑیوں کے غائب ہونے کے اسباب اور اس میں کون لوگ ملوث ہیں کے حوالے سے بھی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |