صدر زرداری نے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی

وزیراعظم کی جانب سے چودہری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لئے بھیجی گئی سمری صدر زرداری نے منظور کر لی۔


ویب ڈیسک July 31, 2013
وزیراعظم کی جانب سے چودہری ثرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لئے بھیجی گئی سمری صدر زرداری نے منظور کر لی۔ فوٹو: فائل

لاہور: صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چوہدری سرور کی پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے صدر زرداری کو چوہدری سرور کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کے لئے سمری بھجوائی تھی جو صدر زرداری نے منظور کر لی ہے۔

چوہدری سرور برطانیہ میں لیبر پارٹی میں شامل تھے اور پارلیمنٹ کے سابق رکن بھی رہ چکے ہیں، چوہدری سرور صوبہ پنجاب میں گورنر کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے برطانیہ کی شہریت ترک کر کے وطن واپس لوٹے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |