کراچی مسجد کے باہر بم کی اطلاع

نارتھ کراچی میں واقع جامع مسجد قبا کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں بم کی اطلاع دی گئی تھی

نارتھ کراچی میں واقع جامع مسجد قبا کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں بم کی اطلاع دی گئی تھی۔ فوٹو فائل

نارتھ کراچی میں کھڑی موٹر سائیکل میں بم کی اطلاع، ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سے پہلے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے نزدیک مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں بھی بم کی اطلاع تھی۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے ندیم احمد کے مطابق نارتھ کراچی میں واقع جامع مسجد قبا کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں بم کی اطلاع دی گئی تھی،شہریوں نے مشکوک موٹر سائیکل کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ قریب ہی رینجرز کا ہیڈ کوارٹر بھی موجود ہے۔


مشکوک موٹر سائیکل میں بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ طلب کرلیا گیا ۔ قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا۔

گذشتہ روز صفورہ پر چورنگی پر بم کی اطلاع نے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ عید کے دوسرے روز بھی کراچی کے چڑیا گھر میں بم کی اطلاع دی گئی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story