وزیراعظم چور نہیں اس لیے سرمایہ کاری ملک میں آرہی ہے شوکت یوسفزئی

30 ہزار ارب ملک پر لگتا تو ملک کی تقدیر بدل جاتی، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا


ویب ڈیسک February 25, 2019
30 ہزار ارب ملک پر لگتا تو ملک کی تقدیر بدل جاتی، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا۔ فوٹو : فائل

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چور نہیں ہے اس لیے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جس ملک میں کرپشن ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، 30 ہزار ارب ملک پر لگتا تو ملک کی تقدیر بدل جاتی، چور کو پکڑو تو اپوزیشن والے ڈرامے شروع کردیتے ہیں تاہم دنیا جانتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان چور نہیں ہے اس لیے سرمایہ کاری آرہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ امریکا ڈومور کے بجائے اب طالبان سے مذاکرات کے لیے پاکستان سے منت کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا پورا خاتمہ کریں گے، ہمارا کوئی وزیر چور نہیں ہے، سعودی عرب سے غریب مزدوروں کی رہائی وزیر اعظم عمران خان نے ممکن بنائی۔

صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ طلباء کو روشن مستقبل اور مواقعوں سے بھرپور پاکستان دیں گے، سفارشی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے، ذہین اور محنتی طلباء کو محنت کا صلہ ملے گا، طلبا ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، طلبا سے ملک کو مستقبل میں صاف ستھری قیادت ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |