سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع

14 نامزد بینکوں کی شاخوں میں 6 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی

رواں سال ایک لاکھ 84 ہزارسے زائد پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے: فوٹو: فائل

GENEVA:
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی 14 نامزد بینکوں کی شاخوں میں 6 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگئی 14 نامزد بینکوں کی شاخوں میں 6 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔ رواں سال ایک لاکھ 84 ہزارسے زائد پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین کا انتخاب آئندہ ماہ 8 مارچ کو کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔ سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے اضافی کوٹے کی تقسیم کا فیصلہ قرعہ اندازی تک کئے جانے کا امکان ہے۔


رواں برس شمالی ریجن اسلام آباد، پشاور، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، رحیم یارخان کے حجاج کیلئے 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے جبکہ جنوبی ریجن کوئٹہ کراچی اورسکھر کیلئے 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے کا پیکیج ہوگا اور رواں برس قربانی اختیاری ہوگی جو حاجی سرکاری اسکیم کے تحت قربانی کرناچاہتے ہیں ان کو 19 ہزار 451 روپے بھی حج پیکیج میں جمع کرانا ہونگے جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت 15 ستمبر 2017 کے بعد پیدا ہونے والے نوازئیدہ بچوں کے اخراجات 12 ہزار 910 روپے ہونگےدرخواست جمع کرانے کیلئے مشین ریڈ ایبل کمپیوٹرائز ڈ پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پاسپورٹ کی کم ازکم معیاد 10 فروری 2020 تک ہونی چاہئے۔ پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 76 ہزار684 خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
Load Next Story