بلوچستان کابینہ کے بیشتر ارکان آج تک صوبے کے کسی علاقے میں نہیں گئے جام کمال

عوام کا کام نمائندے منتخب کرنا ہے جب کہ فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک February 25, 2019
صوبے میں جامع منصوبہ بندی کا فقدان ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ حکومت چلانا آسان کام نہیں ہے کیونکہ کابینہ کے 60 سے 70 فیصد ارکان آج تک صوبے کے کسی علاقے میں نہیں گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام کا کام نمائندے منتخب کرنا ہے جب کہ فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے ، حکومت چلانا آسان کام نہیں ہے، صوبے میں تعلیم، صحت، پانی اور سڑکوں سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے، کابینہ کے 60 سے 70 فیصد ارکان آج تک صوبے کے کسی علاقے میں نہیں گئے، نظام کو بہتر کئے بغیر پانی، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبے ترقی نہیں کر سکتے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں جامع منصوبہ بندی کا فقدان ہے، آج صوبے کا پنشنرز بجٹ 27 ارب ہے جب کہ 2025 میں 200 سو ارب روپے تک پہنچ جائے گا ، ہمارے صوبے کی کل آمدنی 15 ارب ہے ، 5 سال بعد وفاق نے فنڈز بند کیے تو مالی بحران سنگین ہوگا، اس سے ہر شہری براہ راست متاثر ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں