ٹی ایم او بدین44لاکھ روپے لے کر فرار ملازمین تنخواہوں سے محروم
اسٹریٹ لائٹس کی درستی اور دیگر مدات میں رقم نکلوائی، عوامی حلقوں کا اظہار تشویش
تحصیل میونسپل آفیس کے ٹی ایم او تیل کی فراہمی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستی اور ٹرانسپورٹ کی مرمت کی مد میں ٹریژری آفس سے 44 لاکھ روپے نکلوا کر غائب ہوگئے۔
جس کے باعث دفتری کام شدید متاثر ہو کر رہ گیا، 450 ملازمین عید کے موقع پر تنخواہ سے محروم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او بدین قربان علی بگھیو نے صفائی کے پونے 2 لاکھ، تیل کی مد دمیں ساڑھے 3 لاکھ ، اسٹریٹ لائیٹس 8 لاکھ روپے جبکہ ٹرانسپورٹ کی مرمت ساڑھے 6 لاکھ روپے اور دیگر کاموں کے لیے تقریباً 44 لاکھ روپے نکلوا کر فرار ہوگیا۔
450 ملازمین کو تنخواہ نہیں مل سکی جبکہ عید میں صرف 8 دن رہ گئے ہیں جس کے باعث میونسپل ملازمین پریشان ہیں۔ 44 لاکھ روپے کی کرپشن پر شہر کے سیاسی وسماجی رہنمائوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔