وزیراعظم کی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

افغان مہاجرین اب ملکی معیشت میں کردارادا کرسکیں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 25, 2019
ایسا بہت پہلے ہو جانا چایئے تھا، وزیراعظم: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کورجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔



واضح رہے کہ اقتدارمیں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم افغانستان اور بنگلا دیشی شہریوں کے بچوں کو پاکستانی شہریت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حکومت کے اتحادیوں سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اس پرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں