بدین محکمہ بہبود آبادی میں لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف

عالمی دن پر کسی قسم کی سرگرمی کے بغیر 3لاکھ روپے ہڑپ کرلیے گئے


Express News Desk August 01, 2013
پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ بدین میں یہ تمام رقم کاغذی کارروائی کے بعد ہڑپ کرلی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

BHAKKAR: محکمہ بہبود آبادی میں لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف، مختلف این جی اوز سے مانیٹرنگ کے نام پر ان کی کارکردگی لیکر کیش کرانے کا سلسلہ گزشتہ 12 سال سے جاری۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی میں انتہائی سنگین مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، افسران اور اسٹاف گھر بیٹھ کر تنخواہ لینے میں مصروف ہیں، محکمہ بہبود آبادی خواتین اور مردوں کی نس بندی سمیت آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے کام کررہا ہے جس کے لیے انھیں عوام میں آگاہی کے لیے مختلف اوقات میں ریلیاں اور سیمینار بھی منعقد کرانے ہوتے ہیں لیکن پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ بدین میں یہ تمام رقم کاغذی کارروائی کے بعد ہڑپ کرلی جاتی ہے۔عالمی یو بہبود آبادی11جولائی کو ریلی میں این جی اوز تو شریک تھیں۔



لیکن محکمے سے کوئی شریک نہ ہوا، جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دن منانے کے لیے 2لاکھ روپے جاری ہوئے تھے جوکہ تمام کے تمام ہڑپ کرلیے گئے اور سابقہ ریلیوں کی تصاویر دکھا کر ریکارڈ برابر کرلیا گیاہے، اسی دن کو منانے کے لیے گاڑیوں کا بھی بھرپور استعمال دکھایا گیا ہے اور 80 ہزار روپے ڈیزل کی مد میںکھائے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ایک دن منانے کے 3لاکھ روپے ڈسٹرکٹ آفیسر حاکم علی تنیو کھا چکے ہیں، کرپشن کا یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں