پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا ایئرہیڈ کوارٹر کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے - فوٹو؛ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایئرچیف سے ملاقات میں آپریشنل تیاریوں، خطرات اور ان کے رد عمل پر بات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف اور ایئرچیف نے آپریشنل تیاریوں، خطرات اور ان کے رد عمل پر بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔




دوسری جانب آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر راولپنڈی نے آپریشنل تیاریوں، ایل اے سی، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بریفنگ دی، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Load Next Story