بھارتی چینلز کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ دکھانے پرنوٹس جاری

مودی سرکار نے 13 مقامی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کیے


ویب ڈیسک February 25, 2019
پریس بریفنگ نشر کرکے چینلز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،مودی سرکار کا نوٹس

بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس بریفنگ کو نشر کرنے پر اپنے ملکی چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے۔

نام نہاد سیکیولر ریاست بھارت کی شدت پسند بی جے پی حکومت نے 13 مقامی چینلز کو شوکاز نوٹس بھیجے ہیں، نوٹس اُس پریس بریفنگ کو نشر کرنے پر جاری کیے گئے جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پاکستان سے الجھنے سے باز رہنے سے خبردار کیا تھا۔

اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ نشر کر کے چینلز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مودی سرکار نے پلوامہ حملے کے بعد میڈیا کو ایک دھمکی آمیز ''ایڈوائزری'' جاری کی تھی جس میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگائی گئی تھی۔

پلوامہ خود کش حملے میں بھارتی فوج کے 47 جوانوں کی ہلاکت پر مودی حکومت کو سُبکی کا سامنا ہے، خود کش حملے نے مودی حکومت کی ناقص کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے جس پر جارحیت پسند مودی نے اپنی غلطیاں سدھارنے کے بجائے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور اپنے ہی میڈیا کو دھمکیاں دینے لگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں