پاک بھارت کشیدگی خطے میں امن کیلیے خطرے کا باعث ہوسکتی ہے چینی وزیر خارجہ

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے، وانگ ژی


ویب ڈیسک February 25, 2019
چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی گراں قدر خدمات کا معترف ہے، چینی وزیر خارجہ (فوٹو : فائل)

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پورے خطے میں امن و امان کے لیے خطرے کا باعث ہوسکتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پلوامہ واقعے کے بعد امن و امان کی صورتحال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے خواہش مند ہیں کیوں کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی پورے خطے میں امن و امان کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے، چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی گراں قدر خدمات کا معترف ہے کیوں کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کی طرف سے تعاون ہر چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں