کراچی میں 5 بچوں اور خاتون کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا

جامعہ کراچی مرکز برائے کیمیا اور حیاتیاتی علوم نے رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی


صبا ناز February 26, 2019
تمام ہلاکتیں بریانی، جوس یا چپس سے نہیں بلکہ کٹھمل مار دوا کے اسپرے سے ہوئیں (فوٹو : ایکسپریس)

کراچی میں زہریلی خوراک سے 5 بچوں اور ایک خاتون کی مبینہ ہلاکتوں کا معمہ حل ہوگیا، ہلاکتیں زہریلے کھانے سے نہیں بلکہ زہریلی گیس سے ہوئیں۔

ایکسپریس کے مطابق جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیا اور حیاتیاتی علوم کے سربراہ اقبال چوہدری نے ہلاکتوں پر ابتدائی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 90 فیصد شواہد اور تجزیے سے ثابت ہوا کہ تمام ہلاکتیں زہریلی کٹھمل مار دوا ایلومینیم فاسفائیڈ سے ہوئیں، متاثرہ کمرے سے اس دوا کی کافی مقدار ملی۔

رپوٹ کے مطابق کمرے کے فرش پر اس دوا کا بے دریغ استعمال کیا گیا، فیصل کاکٹر اور ان کی اہلیہ بیڈ پر جبکہ پانچ بچے اور پھوپھی فرش پر سوگئی تھیں اور وہی متاثر ہوئے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ کیمیکل فارنسک تجزیے میں اموات کی زہریلی گیس سے تصدیق ہوگئی ہے تاہم بچوں کی اموات پر فائنل رپورٹ کی تیاری جاری ہے، 6 ماہ قبل بھی ایلومینیم فاسفائیڈ کے استعمال سے ایک خاندان کے کئی بچے جان سے چلے گئے تھے اور اب یہ مزید ہلاکتیں ہوئیں دوا کے انسداد کے لیے اگر اب بھی کچھ نہیں کیا گیا تو اس سے بڑی بے حسی نہیں ہوسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں