ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہوگئے

اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، جواد ظریف


ویب ڈیسک February 26, 2019
اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، جواد ظریف ۔ فوٹو : فائل

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جواد ظریف نے اپنی خدمات مزید جاری رکھنے سے معذرت کی ہے تاہم ان کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے جواد ظریف کا عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں اہم ترین کردار رہا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی شراکت کے خاتمے کے بعد اس معاہدے کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں