فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کولوٹ لیا
2 ڈاکو موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں 15 ہزار روپے نقدی اور ایم پی اے کا کارڈ تھا، عباس جعفری
فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے میں جوہر آباد بلاک 9 دستگیر سوسائٹی غوثیہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل پرسوار ڈاکوؤں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
عباس جعفری نے ایکسپریس کو بتایا کہ وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو ان سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں 15 ہزار روپے نقدی اور ایم پی اے کا کارڈ بھی موجود تھا، انھوں نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔