فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے 4869 بینک اکاؤنٹس منجمد

شیڈول میں شامل افراد کو پاسپورٹ ملے گا نہ اسلحہ لائسنس، قرضہ لے سکیں گے نہ ہی بیرون ملک جا سکیں گے


سہیل چوہدری February 26, 2019
وزارت داخلہ کے احکام اور نیکٹا کی نشاندہی کے بعد ان افراد کی نئی لسٹ امیگریشن حکام کے حوالے کر دی گئی۔ فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک نے 4 ہزار 8 سو 69 مشکوک بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس سے 13 کروڑ 15 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے۔ حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بینک کو 6 ہزار ایک سو22بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا فراہم کیا گیا جب کہ بینک اکاؤنٹس اور رقوم کا تعلق فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے ہے۔

ذرائع کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل افراد کیلیے مزید سختیاں کی جا رہی ہیں ان افراد پر پاسپورٹ آفس کے دروازے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شیڈول میں شامل افراد قرضہ لے سکیں گے نہ بیرون ملک جا سکیں گے۔ نیکٹا کی سفارش پرانہیں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی ہو گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں