سربراہ قطر نیول فورس کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔


Numainda Express February 26, 2019
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ فوٹو: این این آئی

صدر مملکت عارف علوی نے سربراہ قطر نیول فورس کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔

صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے قطرنیول فورسز کے سربراہ، اسٹاف میجر جنرل (سی) عبداللہ بن حسن ال سلیطی کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

قطرنیول فورسز کے سربراہ، اسٹاف میجر جنرل (سی) عبداللہ بن حسن ال سلیطی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا چیفس آف اسٹاف اورنیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

بعد ازاں قطر امیری نیول فورسزکے سربراہ، اسٹاف میجر جنرل (سی) عبداللہ بن حسن ال سلیطی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اْموربشمول دو طرفہ بحری اشتراک اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں