مشعل اوباما کی سكھ عبادت گاہ میں متاثرہ افراد سے ملاقات

سكھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ مشعل اوباما کے اس دورے سے سکھ...


Online August 24, 2012
ميرے لئے یہ اعزاز كی بات ہے كہ ميں يہاں آپ لوگوں كے ساتھ ہوں،مشعل اوباما۔ فوٹو اے ایف پی

امريكی خاتون اول مشعل اوباما نے جمعرات كوسکھوں کے گوردوارے پر فائرنگ سے ہلاک اورزخمی ہونے والے افراد كے اہل خانہ سے ملاقات كی، فائرنگ كا واقعہ ریاست وسكانسن ميں رواں ماہ كے اوائل ميں پيش آيا تھا۔


مشعل اوباما نے کہا کہ ميرے لئے یہ اعزاز كی بات ہے كہ ميں يہاں آج آپ لوگوں كے ساتھ ہوں۔مجھے اس افسوسناک واقعے کا بہت افسوس اوردکھ ہے جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا۔


سكھ برادری کے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ مشعل اوباما کے اس دورے سے سکھ برادری میں پایا جانے والا عدم تحفظ کا احساس دورہوگا۔


5اگست کو ریاست وسکانسن کے علاقے اوک گرين میں سابق امریکی فوجی نے سکھوں کے گوردوارے پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


صدربراک اوباما نے بھی فائرنگ کے اس واقعے پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو ٹیلی فون کرکےدکھ اورافسوس کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں