لاہورمیں گھرمیں آگ لگنے سے میاں بیوی جاں بحق

لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک February 26, 2019
آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

اقبال ٹاؤن میں گھرمیں لگنے والی آگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے اقبال ٹاؤن کے علاقے میں گھرمیں لگنے والی آگ کے نیتجے میں میاں بیوی 35 سالہ منظوراور32 سال کی نازیہ جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پرقابو پا لیا گیا ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔