
لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لئے درخواست سماعت مقرر ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگادی ہے، جب کہ بھارت نے پی ایس ایل میچوں کے نشریات پر بھی پابندی لگا دی ہے، تاہم پاکستان میں بدستور بھارتی فلموں کی سنیماؤں میں نمائش جاری ہے۔ وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز ندیم سرور ایڈووکیٹ آج پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔