قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں شاہ محمود قریشی

بھارت پاکستان کونہ للکارے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک February 26, 2019
ہم امن پسند قوم ہیں، دہشتگردی کے نقصانات جانتے ہیں، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کی دراندازی کی ناکام کوشش کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں، ناپاک حرکت پربھارت ہوش کے ناخن لے، سب سے بڑی طاقت اللہ ہے، یہی ہمارا ایمان ہے، قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں اوربھارت پاکستان کونہ للکارے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، شہداء کی قربانیوں سے امن قائم ہوا جب کہ ہم امن پسند قوم ہیں، دہشتگردی کے نقصانات جانتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔