بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا شہباز شریف

ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں، شہبازشریف


ویب ڈیسک February 26, 2019
بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اورجنوبی ایشیا کے امن کواپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے،شہبازشریف فوٹوفائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندرمودی خاکروبوں کے پاؤں دھونے سے بڑا کام بے گناہ انسانوں اورغریبوں کوجنگ کی بھٹی میں نہ دھکیل کر کرسکتے ہیں، مودی ایک طرف غریبوں کے پاؤں دھو رہے ہیں دوسری طرف نہتے کشمیریوں اور دیگر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے

صدر مسلم لیگ(ن) نے کہا بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اورجنوبی ایشیا کے امن کو اپنے ہاتھوں سے آگ میں نہ دھکیلے، پاکستان کی امن پسندی اور تحمل مزاجی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا مسلم لیگ (ن) کے ورکر ملک بھر میں مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں، ہماری مسلح افواج جذبہ شہادت، پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں، ہمیں اپنے بیٹوں، مادر وطن کے سجیلے جوانوں پر ناز ہے، مادر وطن کے تحفظ کی خاطرخون بہانے محاذ جنگ پر جانے کے لئے تیار ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قوم کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے محافظ جاگ رہے ہیں

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں دراندازی کی کوشش کی گئی لیکن پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے طیارے دم دباکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں