بزنس مینوں کا گروپ ملک کو لو ٹ رہا ہے شیخ رشید

اسحق ڈار حکومت کو لے ڈوبے گا، عمران کو باہر نکلنا چاہیے، ٹودی پوائنٹ میں گفتگو


Monitoring Desk August 01, 2013
عمران خان نے ماتحت عدلیہ کی بات کی تھی، نوٹس کی زبان محتاط ہے، جسٹس وجیہہ۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان پر بہت برا وقت ہے، ملک ڈوب رہا ہے ،جب تک لوگ باہر نہیں نکلیں گے، تحریر اسکوائر نہیں بنیں گے لوگ ذلیل اور رسوا ہوں گے۔

عمران خان کو باہر نکلنا چاہیے۔ بزنس مینوں کا گروپ ملک کو لوٹ رہا ہے، اسحاق ڈار حکومت کو لے ڈوبے گا۔ عمران خان کا بیان ان کی رائے ہو سکتا ہے۔سب کا اندر سے ایک ہی موقف ہے کہ ڈرون حملے ہوتے رہیں، کوئی بڑا لیڈر نہیں ہے جو کھڑا ہو کر کہہ سکے کہ بس! مزید ڈرون حملے نہیں ہوں گے، جان کیری کے جانے کے بعد بھی ڈرون حملے ہوں گے۔ پشاور، کراچی اور بلوچستان میں جو آگ اور خون کا ماحول پیدا ہو رہا ہے اس کے خلاف قوم کا متحد ہونا ضروری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کی آس ہے۔ عمران خان راجا رینٹل نہیں، نہ ہی اس پر ایفیڈرین اور حج اسکینڈل کا کوئی داغ ہے۔ اس کو ضائع نہیں ہونا چاہیے۔



اگر عمران خان نے کوئی بیان دیا ہے تو یہ ان کی رائے ہے میرا نہیں خیال کہ کوئی کورٹ جاتے جاتے اس کا نوٹس لے، عدلیہ نے بھی یہیں رہنا ہے۔ عمران خان سمجھدار ہیں وہ نوٹس کے حوالے سے درست فیصلہ کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ صدر کیلیے حکومت کو تابعدار بندہ چاہیے۔ یہ دہی بھلے اور گول گپے والے لے آئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کو سستی بجلی فراہم کی جانی چاہیے۔گھریلو صارفین سے بجلی کی قیمت وہ لینی چاہیے جو بنگلہ دیش میں ہے۔ اس موقع پر جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے خلاف بات نہیں کی، انھوں نے ماتحت عدلیہ کی بات کی ہے۔

نوٹس کی زبان بڑی محتاط ہے۔ یہ کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں انھوں نے عدالت کی توہین کی۔ عمران خان کو یوسف رضا گیلانی والا نہیں بلکہ پرویز مشرف والا رویہ اپنانا چاہیے، معاملے کو مزید پیچیدہ نہیں کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں