
بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلوں کی طرح کیے جانے والے فضائی حملے پر پاکستان شوبز اسٹارز نے نا صرف حملے کی مذمت کی ہے بلکہ بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے اس حملے کی تعریف اور جنگ کا پرچار کرنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے
پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے''میں دیکھ رہی ہوں کچھ بالی ووڈ فنکاروں کےاکاؤنٹس سے جنگ کی حمایت کی جارہی ہے۔ ان لوگوں کو دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، آرٹسٹوں کو سمجھدار ہوناچاہئے۔''
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1100308095253778432
اداکار فیصل قریشی نے لکھا ''ہماری برداشت کا اور امتحان مت لو'' اس کے ساتھ ہی فیصل قریشی نے پاکستانی نیوز اینکر کی ٹوئٹ اپنے اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کی جس میں لکھا ہے ''ہمیں امن کے لیے آخری حد تک جانا چاہیے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر ہم لڑائی میں بھی آخری حد تک جائیں گے۔ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو جنگ کی آگ میں نہیں جھونکنا چاہتے لیکن کوئی راستہ نہ چھوڑاگیا تو ہم اپنے بچوں کے لیے بزدلی کی داستانیں نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے ساتھ فیصل قریشی نے ''پاکستان تیار ہے''کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
Don’t test our patience and the restraint we exercise #india ....... just don’t! cause you never know when one of ours flips. pic.twitter.com/Fnpa5VkM1n
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) February 26, 2019
#PakistanTayarHai https://t.co/OJcmtj4GGd
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) February 26, 2019
اداکارہ ماورا حسین نے بالی ووڈ اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ''یہ بے تکی چالیں ہیں، اور بیوقوف لوگ بیوقوفی کی حمایت کررہے ہیں۔''
Such gimmicks. Absurd!
— MAWRA (@MawraHocane) February 26, 2019
Fools cheering for fools.
اداکار اعجاز اسلم نے بھارتیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ''ہم اپنی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی حملے پر فوری اور بروقت کارروائی کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا، پاکستان تجھے سلام''۔
Grow up mr nawazuddin ... we salute our forces for a timely response and forcing the enemy to run for their lives .. Pakistan tujhay salam #salute #pakistanairforce #pakistanarmy #pakistanfirst #pakistan #pakistanzindabad @OfficialDGISPR @AsimBajwaISPR pic.twitter.com/s1woeZzl02
— aijaz aslam (@aijazz7) February 26, 2019
اداکاروگلوکار ہارون شاہد نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ''پاکستان زندہ باد''اور'' ہم سے پنگا نہیں لینا''کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BuVnNveFm3o/"]
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔