وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ڈاکٹرعافیہ کے حوالے سے سفارشات تیار

اجلاس میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے سفارشات کوحتمی کو شکل دیدی گئی.


Numainda Express August 01, 2013
اجلاس میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے سفارشات کوحتمی کو شکل دیدی گئی. فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی صدارت میں وزارت داخلہ کے سنیئر افسران کا بدھ کو وزارت داخلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے، چیئرمین نادرا اور چیف کمشنر اسلام آباد نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرداخلہ کو بتایاگیاکہ وفاقی کابینہ میں پیش کرنیکی خاطرڈاکٹرعافیہ صدیقی کے حوالے سے سفارشات کوحتمی کو شکل دیدی گئی، اسلام آبادمیں ڈبل ون ڈبل ٹوکے قیام، دیہی علاقوں میں زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنیکے منصوبہ کے حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے وزیرداخلہ کو بتایاکہ ان پرتیزی کیساتھ کام جاری ہے اور زمینوں کا ریکارڈ آئندہ سال جنوری تک مکمل کر لیا جائیگا.

خصوصی انسداد دہشتگردی فورس کے قیام کے حوالے سے آئی جی سکندرحیات نے وزیرداخلہ کوبتایاکہ پہلے مرحلے میں 5 سو سیکیورٹی اسٹاف پرمشتمل فورس قائم کردی گئی،اسلام آبادمیں بھکاریوں،کمر عمر ڈرائیوروںکیخلاف پولیس کی کارروائیوں اور لاپتہ افراد پرقائم ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس پربھی بریفنگ دی گئی ۔ جس میں بتایا گیا کہ ایک ذیلی کمیٹی قائم کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں