سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

سعودی عرب میں 26لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جبکہ 3 ہزار سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں


وقاص احمد February 26, 2019
سعودی عرب میں 26لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جبکہ 3 ہزار سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں۔ فوٹو : فائل

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر شاہی اعلان کے بعدسعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر شاہی اعلان کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 کو رہائی کا پروانہ مل گیا، ایکسپریس میڈیا گروپ کو موصول دستاویز کے مطابق سعودی عرب میں 26لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جبکہ تین ہزار پاکستانی سعودی عرب کے جیلوں میں قید ہیں جو مختلف نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے۔

دستاویز کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 45 فیصد پاکستانیوں پر منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے جبکہ 15 فیصد چوری، 12فیصد جعل سازی، 8فیصد غیراخلاقی جرائم کے مقدمات میں قیدہیں، دستاویزکے مطابق جیلوں میں قید 3 فیصد پاکستانی شہری قتل، 2فیصد لڑائی جھگڑا جبکہ 15فیصد دیگر جرائم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔



سعودی ولی عہد کی جانب سے قیدیوں کے رہائی کے حکم کے بعد 893پاکستانی جیلوں میں رہ جائینگے، دستاویز کے مطابق سعودی عرب میں 1337 پاکستانی منشیات اور 446 چوری کے جرم میں قید ہیں جبکہ 356 پاکستانی دھوکہ دہی اور 237 غیراخلاقی جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں، دستاویز کے مطابق سعودیہ میں 89 پاکستانی قتل اور 45 افراد لڑائی جھگڑے اور 451 دیگر جرائم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سرکا ری ذرائع کے مطابق12ہز ار پاکستانی دنیا بھر کی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے ساڑھے چھ ہز ار سے زائد قیدی خلیجی ممالک میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جن میں سے 3ہزار قیدی سعودی عرب ،2ہزار650یو اے ای،657عمان، 128بحرین، 54قطر، 238کویت اور تین یمن کی جیلوں میں قید ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 1842پاکستانی گریس، 582بھارت،177افغانستان، 242چائینہ ،188 ایران جبکہ 226ملائشیا کے جیلوں میں قید ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر کو ششیں شروع کر دیں ہیں اور اس حوالے سے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو پاکستانی کی واپسی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں سعودی ولی عہد اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر 2107 پاکستانیوں کو فوری رہائی کا حکم دیا ہے جبکہ ویزہ فیسوں میں بھی نمایا کمی کر دی گئی ہے، سعودی ولی عہد کے فیصلے پر پاکستانی قوم اور حکومت انکی شکر گزار ہے۔



وزارت سمندر پار پاکستانی کے مطابق سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال قانونی معاونت کے 121 کیسز آئی ایم سی کے پاس لیکر گئے تھے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 3 ملین ڈالرز قانونی معاونت کے لئے سمندر پار پاکستانیوں کو فراہم کئے گئے۔

مشرق وسطی سمیت بیرون ملک قانونی معاونت کے لیے وکلاء کے دس پینلز موجود ہیں وزارت سمندر پار پاکستانی نے وزیر اعظم حکم پر بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قانونی معاونت کے لئے 4.3 ملین ڈالرز کی سمری تیار کی ہے، جس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائیگی تاکہ دیگر ممالک میں قید پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |