سرکاری حج اسکیم دو روز کے دوران 44 ہزار درخواستیں موصول

درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے

دوسرے روز شام 7 بجے تک 44 ہزار 3 سو 26 درخواستیں وصول کی گئیں (فوٹو: فائل)

سرکاری حج اسکیم کے تحت 2 روز میں 44 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔

سرکاری حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ دوسرا دن بھی جاری رہا، وزارت حج و مذہبی امور کے مطابق دوسرے روز شام 7 بجے تک 44 ہزار 3 سو 26 درخواستیں وصول کی گئی ہیں جب کہ درخواست گزاروں کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے۔


یہ بھی پڑھیں: حج پالیسی 2019 کا اعلان ، بغیرقربانی کے اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے

ترجمان کے مطابق حج درخواستیں 14 بینکوں کے ذریعے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی، اتنی زیادہ تعداد میں درخواستوں کی وصولی عوام کا وزارت حج پر اعتماد کا اظہار ہے۔
Load Next Story