او آئی سی کی پاکستان میں بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

پاکستان اور بھارت مل کر مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل نکالیں، او آئی سی


ویب ڈیسک February 27, 2019
پاکستان اور بھارت مل کر مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل نکالیں، او آئی سی (فوٹو : فائل)

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ او آئی سی کے جنرل سیکریٹری بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید مذمت کرتے ہیں۔



یہ بھی پڑھیں :بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی

او آئی سی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں 4 بم پھینکنے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں اور خطے کا امن خراب کرنے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں۔



اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دونوں فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورت حال کو طاقت کے استعمال کے بغیر ہی پرامن مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کریں



واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تاہم پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں