میڈیکل طالبہ نمرہ کی ہلاکت کا تعین ہوگیا انکوائری رپورٹ تیار
تحقیقاتی کمیٹی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کرے گی
انڈہ موڑ پر جاں بحق میڈیکل طالبہ نمرہ قتل کیس کی انکوائری رپورٹ تیار ہوگئی جس کے مطابق نمرہ پولیس اہل کاروں کی گولی سے جاں بحق ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انڈہ موڑ پر رکشا میں سوار میڈیکل کی طالبہ نمرہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہوگئی تھی جس کی تحقیقات جاری ہیں کہ طالبہ ڈاکو یا پولیس کس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی تاہم اب خبر آئی ہے کہ اس حوالے سے انکوائری رپورٹ تیار ہوگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نمرہ کو ممکنہ طور پر پولیس اہلکاروں کی گولی لگی جو کہ 50 تا 60 میٹر دوری کے فاصلے سے لگی ہے کیوں کہ اب تک کی تحقیقات سے ثابت ہورہا ہے کہ نمرہ کو بڑے ہتھیار کی گولی لگی جو کہ پولیس والوں کے پاس ہوتے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ملوث پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کرے گی، کمیٹی جلد اپنی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کو پیش کرے گی۔