ایمنسٹی اسکیم کا ڈیٹا نہ دینے پر ٹیکس محتسب کی ایف بی آر کو وارننگ

یاددہانیوں پربھی ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا، قانونی کارروائی پر مجبور ہونگے،ٹیکس محتسب کاخط


Irshad Ansari August 01, 2013
یاددہانیوں پربھی ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا، قانونی کارروائی پر مجبور ہونگے،ٹیکس محتسب کاخط. فوٹو: فائل

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت کلیئرکی جانے والی اسمگل شدہ اور غیر قانونی گاڑیوں کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے اور تعاون نہ کرنے پرایف بی آرکووارننگ دیدی ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر ذرائع نے بتایاکہ وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ایف بی آرکوخط موصول ہوا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہارکیا گیاہے اورچیئرمین ایف بی آرکو آگاہ کیاگیاکہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر سے ایمنسٹی اسکیم کے تحت کلیئر ہونیوالی گاڑیوں کا ڈیٹامانگا ہے اوراس بارے میں کئی مرتبہ ایف بی آرکو ریمائنڈرز بھی بھجوائے گئے۔



لیکن ایف بی آر وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایات اور احکامات کو سنجیدہ نہیں لے رہا لہٰذا ایف بی آر کو متنبہ کیاجاتاہے کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے کہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت جن گاڑیوں کو قانونی حیثیت دی گئی ہے ان کے بارے میںتمام ترمعلومات اورڈیٹاوفاقی ٹیکس محتسب کو فراہم کیاجائے بصورت دیگر وفاقی ٹیکس محتسب قانونی کارروائی پر مجبور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب ایمنسٹی اسکیم کے خلاف تحقیقات کررہاہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کابڑے پیمانے پرغلط استعمال کیا گیا اور ایک ایک نام پر کئی کئی گاڑیاںکلیئرکی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |