بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا پرویز مشرف

مودی اپنی عوام کوبیوقوف بنارہا ہے، سابق صدر

مودی اپنی عوام کوبیوقوف بنارہا ہے، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کو اینٹ کاجواب پتھر سے دینا چاہیے۔

پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہمیں فوری ردعمل دکھانا چاہیے جس سے فائدہ ہوگا، منصوبہ بندی کرنی چاہیے کہ ہم بھارت کو کس جگہ پرنشانہ بناسکتے ہیں ، پاکستان کوچاہیے اپنے دوست استعمال کرکے ایسی صورتحال کا مقابلہ کریں۔


نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز مشرف نے بھارتی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت اگر اور بھی طیارے بھیجتا ہے تو یقین ہے پاک فضائیہ منہ توڑجواب دے گی ، مودی اپنی عوام کوبیوقوف بنارہا ہے جب بھی بھارت میں انتخابات آتے ہیں تو مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاتی ہے مسلح افواج تعین کریں کہ ہم بھارت کوکس جگہ پرنشانہ بناسکتے ہیں، ہم اسی طریقے سے ان پر حملہ کر سکتے ہیں جیسے انھوں نے کیا ہے، ہمیں اینٹ کاجواب پتھر سے دینا چاہیے۔

 
Load Next Story