پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 1 کھرب 20 ارب کا نقصان

مندی کا تسلسل برقرار، انڈیکس کی 39 ہزار کی نفسیاتی حد بھی گرگئی، 85.12 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی


Staff Reporter February 27, 2019
363 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 37 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 309 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ فوٹو : فائل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 20 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پاک بھارت کشیدگی میں شدت پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی نفسیات پر حاوی رہے اورسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے سبب منگل کوبھی مندی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی39 ہزار کی نفسیاتی حدبھی گر گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 785,12 پوائنٹس کمی سے 38821.67 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ 85.12 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 20 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا البتہ کاروباری حجم پیر کی نسبت 137.82 فیصد زائد رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں